Iqrar nama Tamlik/Tamleek (اقرار نامہ تملیک)

Iqrar Nama means to describe a legal document in Urdu. Iqrar Nama is often used in legal or official contexts to refer to a document in which an individual or organization affirms or admits a particular fact or set of facts. Iqrar Nama can be written an or oral statement. It is used as evidence in court or in other formal matters.





اقرار نامہ تملیک

منکہ......والد.......قوم.........سکنہ..........ڈاکخانہ..........تحصیل….. ضلع………..کارڈ نمبر................(من مقر)

تفصیل جائیداد تملیکہ...................................................................................................

اقرار معتبر بر ضامندی خود بقائمی ہو ش و حواس بلا جبرو اکراہ بحالت صحت نفس ثبات عقل اس طور پر کرکے تحریر کر دیتا ہوں کہ من مقر کا نکاح و شادی بمطابق شریعت محمدی ﷺ ہمراہ مسماۃ.............دختر.............قوم...........سکنہ............ڈاکخانہ...........تحصیل چکوال ضلع چکوال ہونا قرار پائی ہے۔ من مقر بذریعہ دستاویز ھذا اقرار کرتا ہے کہ متذکرہ بالا جائیداد تملیکہ کی امروز سے مسماۃ مذکوریہ قطعی مالکہ ہے۔ من مقر کا اس سے کوئی واسطہ نہ رہا ہے۔ مسماۃ مذکوریہ کو جائیداد تملیکہ کی بابت وہ تمام حقوق داخلی و خارجی بلا فرو گذاشت کسی حق و بلا استشناء کسی حصہ کے منتقل ہو گئے ہیں جو پہلے من مقر کو حاصل تھے۔ من مقر مسماۃ مذکوریہ کی خواہش پر جائیداد تملیکہ بذریعہ رجسٹری انتقال یا ڈگری کروا دینے کا پابند ہو گا۔ انکار و انحراف کی صورت میں مسماۃ مذکوریہ اپنے حق میں ڈگری کر وا لینے کی مجازہوگی جس کو من مقر چیلنج نہ کرے گا۔ اگر اس نے ایسا کیا تو اس کا یہ فعل بد دیانتی و دھوکا دہی تصور ہو گا جس کے خلاف مسماۃ مذکوریہ فوجداری کاروائی کر نے کی مجاز ہو گی۔ من مقر مسماۃ مذکوریہ کو بوقت ضرورت مناسب جیب خرچ دے گا۔ ضرورت زندگی مہیا کر ے گا۔ بیماری کی صورت میں علاج معالجہ خود کروائے گا۔ جس کا خرچہ خود برداشت کرے گا۔ اسے خوش و خرم رکھے گا۔ میکے جانے سے نہ روکے گا۔ برادری کی خوشی غمی میں شرکت سے منع نہ کرے گا حسن سلوک سے پیش آئے گا اور لڑائی جھگڑا نہ کر ے گا اگر ایسا کیا تو نا چاقی کی صورت میں.........................روپے ما ہا نہ نا ن و نفقہ ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ حق مہر......................... روپے با خوشی من مقر خود طے پایا ہے۔ من مقر بلا اجازت مسماۃ مذکوریہ و ثالثی کونسل دوسری شادی نہ کرے گا اور نہ ہی بلا وجہ یعنی نا حق طلاق دے گا۔ اگر ایسا کیا تو مبلغ...................روپے ہر جانہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ بلا اجازت دوسری شادی کرنے اور نا حق طلاق دینے کی دونوں صورتوں میں ہر جانہ کی رقم......=.........+........روپے واجب الاداہوگی۔ خدانخواستہ ایسی نو بت آجائے کہ من مقر کو بمطابق دستاویز ہذا ہرجانہ ادا کرنا پڑجائے تو من مقر بلا عذر و بلا حیل حجت رقم ادا کر نے کا پابند ہو گا اور دستاویز میں لکھی گئی شے پر اپنا حق نہ جتلائے گا۔ اگر ایسا کیا تو مسماۃ مذکوریہ من مقر کے خلاف تخویف مجر مانہ اور استحصال بالجبر کے تحت کاروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔ بذریعہ عدالتی کاروائی ہر جانے کی رقم اور نان و نفقہ کی رقم لینے کی صورت میں تما م ہر جہ و خرچہ و کورٹ فیس من مقر کے ذمہ ہو گی۔ جو مسماۃ مذکوریہ ضابطہ دیوانی 35/Aکے تحت لے سکے گی۔ مسماۃ مذکوریہ کو تملیک کردہ اشیاء بیع کرنے، ہنہ کرنے، وصیت کرنے،تملیک کرنے، رہن رکھنے اور ہر قسمی استعمال کا حق حاصل ہے۔ دیگر خاص شرط ………………………….نامہ ہذانا قابل انفساخ ہے۔ من مقر کو اگر کوئی تحریر مسماۃ مذکوریہ سے درکار ہوگی تو مسماۃ مذکوریہ کے...................................کی گواہی لازمی ہو گی۔ من مقر نے مکمل دستاویز سن اور سمجھ کر درست تسلیم کر لی ہے اقرار نامہ تملیک بحق مسماۃ مذکوریہ تحریر کر دیا ہے تا کہ سند رہے اور عند الضرورت کا م آوے۔

بمقام…………………………………………….. مورخہ:                                                               بروز                                             بوقت:

العبد من مقر            العبد مسماۃ مذکوریہ

 

گواہ شد                     گواہ شد

 


How to write Agreement-Decleration to sell of Property (Iqrar nama bay/beh) in Urdu Download Free Urdu Format-Specimen


Memoredum of Agreement for Sale of Plots on Commission base of Housing Scheme-Society

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.